آئی سی سی انڈر 19 مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2026 کے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا۔
زمبابوے اور نمیبیا میں کھیلے جانے والے ورلڈ کپ میں 17 امپائرز اور 4 ریفریز فرائض انجام دیں گے،پاکستان کے فیصل آفریدی بھی امپائرنگ کے ذمہ داریاں نبھائیں گے،میچ آفیشلز کا تعلق 13 مختلف ممالک سے ہے۔
میزبان ملک زمبابوے کے دو امپائرز فورسٹر مٹیزوا اور آئنو چابی،سابق ویسٹ انڈیز کرکٹر ڈیٹن بٹلر بھی امپائرنگ پینل میں شامل ہیں،انگلینڈ کے گراہم لائیڈ بھی ٹورنامنٹ میں امپائرنگ کریں گے،چار میچ ریفریز میں انگلینڈ، بھارت، سری لنکا اور بنگلہ دیش کے نمائندے شامل ہیں۔





















