آسٹریلیا نے انگلینڈ کو پانچویں ٹیسٹ میچ میں پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔
آسٹریلیا آخری ٹیسٹ میچ میں 160 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ میچ کے پانچویں روز آسٹریلیا کی جانب سے مارنوس لبوشین نے 37 جبکہ جیک ویدرالڈ نے 34 رنز بنائے۔
انگلینڈ کی جانب سے جوش ٹنگ نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ انگلش ٹیم دوسری اننگز میں 342 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔ جیکب بیتھل 154،بین ڈک اور ہیروک بروک 42،42 رنز بناسکے تھے۔ آسٹریلیا نے ایشز سیریز 4 ایک سے اپنے نام کرلی۔





















