وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے شفیع جان کی جانب سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کو دہشت گرد نہ کہنے پر سخت ردعمل دیا ہے۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ شفیع جان کے صوبے میں دہشت گردی کی لہر جاری ہے، انکوپاک فوج کے جوانوں،عام شہریوں،پولیس کو شہید کرنیوالے دہشت گرد نہیں لگتے۔ اور نہ ہی وہ انکو دہشت گرد کہنا چاہتے ہیں وہ ایکشن کیا لیں گے؟ ظالم کا ساتھ دینےوالےبھی ظالم ہی کہلاتے ہیں.
وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ ظالم کا ساتھ دینے والے بھی ظالم ہی کہلاتے ہیں، اور دہشت گردی پر کسی قسم کی ابہام یا نرمی ناقابلِ قبول ہے۔






















