سماء نیوز کے پروگرام ’ندیم ملک لائیو‘ میں گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چوہدری نے کہا کہ پاکستانی قوم کے باپ قائداعظم ہیں، قائداعظم کےقوم اور خطےپر احسانات ہیں، بھارت میں موجود مسلمان مشکل ترین حالات سے گزر رہے ہیں، بھارت میں کرسمس پر گرجا گھروں پر حملے کیے گئے۔
طارق فضل چوہدری کا کہناتھا کہ سیاسی جماعتیں ذمہ داریاں ادانہیں کریں گی توقوتیں اپنا کردار ادا کرتی ہیں، ہم نے مارشل لا دیکھے،ان کی تعریف نہیں کرسکتا، اسٹیبلشمنٹ نے کبھی سیاسی جماعتوں کو تعلیم،صحت کا نظام ٹھیک کرنے سے روکاہے؟ آپس کی لڑائیوں کی وجہ سےہم عوام کو بنیادی سہولیات نہیں دے سکے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں اچھا کام ہورہا ہےتوباقی صوبوں کو چاہیے اس کو فالو کریں، پاکستان کو معرکہ حق کے بعد دنیا میں نئی شناخت ملی ہے، دنیا کو پتا لگا ہے پاکستان کی فوج مضبوط ہے، امریکا تسلیم کر رہا ہےوہ 8 ارب ڈالر کا اسلحہ افغانستان چھوڑ کر آیا، افغانستان میں چھوڑا گیا اسلحہ پاکستان میں دہشتگردی کیلئے استعمال ہو رہا ہے، وزیراعلیٰ کےپی فوجی جوانوں کے جنازے میں شرکت نہیں کرتے۔
اس موقع پر ہمایوں مہمند نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی،تمام رہنماؤں کو شہدا کے گھروں میں جانا چاہیے، پچھلے دنوں جو بھی واقعات ہوئے وزیراعلیٰ ان کے گھروں میں گئے، افغان کے خلاف ایکشن ہونا چاہیے، کےپی میں آل پارٹیز کانفرنس ہوئی، تمام جماعتوں نے کہا ہم آپریشن کیخلاف نہیں لیکن بتایا جائے کس طرح ہو گا۔
سینیٹر ہمایوں مہمند
پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر ہمایوں مہمند نے خیبرپختونخوا میں دہشت گرد تنظیم ٹی ٹی پی کے خلاف آپریشن کی حمایت کرتے ہوئے ہوئے کہا ہے کہ کارروائی مقامی آبادی کو اعتماد میں لے کر کی جانی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی اور تحریک انصاف کے وزرا کوشہدا کے گھروں میں جانا چاہیے اور ورثا سے اظہار تعزیت کرنا چاہیے۔






















