ذرائع کے مطابق ورلڈکپ سے قبل متعدد ٹیمیں ویزا مسائل سے دوچار ہیں۔یو اے ای، عمان، اٹلی، کینیڈا اور امریکا کے کھلاڑیوں کو ویزا کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے کھلاڑیوں کو بھارتی ویزوں کے اجرا میں تاخیر کا سامنا ہے، جبکہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے کچھ کھلاڑی تاحال ویزوں کے منتظر ہیں۔
اطلاعات کے مطابق آئی سی سی کی مداخلت کے باوجود صورتحال مکمل طور پر واضح نہیں ہو سکی اور ویزا مسائل بدستور برقرار ہیں۔






















