پنجاب بار کونسل نے رجب بٹ کے وکیل بیرسٹر میاں علی اشفاق کا وکالت کا لائسنس بحال کر دیا ہے۔ بار کونسل کے مطابق معاملے کو مزید کارروائی کے لیے ڈسپلنری کمیٹی کو ارسال کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ بیرسٹر میاں علی اشفاق نے پنجاب بار کونسل کے لائسنس معطل کرنے کے فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا تھا، جس پر عدالت کی ہدایات کی روشنی میں بار کونسل نے یہ اقدام اٹھایا ہے۔



















