پاک امریکا پارلیمانی تعلقات میں پیش رفت ہو ئی ہے، سینیٹ کا اعلیٰ سطح کا وفد 20 سے 25 جنوری تک امریکا کا سرکاری دورہ کرے گا۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کی قیادت میں وفد امریکا جائے گا۔ ارکان میں خلیل طاہر،سلیم مانڈوی والا،فیصل واوڈا،عامرچشتی،محمودالحسن اور بشریٰ انجم شامل ہیں۔ پہلی مرتبہ باضابطہ طور پر امریکا پاکستان بین الپارلیمانی گروپ کی شمولیت ہوگی۔ پارلیمانی وفد امریکی کانگرس کا دورہ اور امریکی کی پارلیمانی قیادت سے ملاقاتیں بھی کرے گا۔۔ امریکی کانگرس اور سینیٹ کے درمیان مستقل بین الپارلیمانی مکالمے کا طریقہ کار طے کیا جائے گا۔
وفد کی امریکا میں پاکستانی کیمونٹی اورکاروباری برادری سے بھی ملاقاتیں شیڈول ہیں۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کا کہنا ہے معرکہ حق میں تاریخی کامیابی کےباعث پاکستان کاوقاربلند ہوا ہے۔ سینیٹ کےپارلیمانی وفد کاپہلا دورہ امریکا انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ اس سے پاک امریکا پارلیمانی تعاون کو فروغ ملےگا۔






















