مزاحیہ کرداروں کے لیے مشہور پاکستان کے اداکار آغا شیراز دل کے شدید دورے کے باعث اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔
ان کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ کےمطابق بروقت طبی امداد کی وجہ سے ان کی حالت اب خطرے سے باہر ہے،تاہم مکمل صحتیابی کے لیے دعاؤں کی ضرورت ہے،خاندانی ذرائع کا کہنا ہےکہ ڈاکٹروں نے انہیں مکمل آرام اور خصوصی دیکھ بھال کی ہدایت دی ہے۔
View this post on Instagram
آغا شیراز نےطویل عرصےتک معیاری ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے،جن میں ’ڈگڈگی‘، ’جانے انجانے‘، ’منّا الیکٹریشن‘، ’تم اجنبی ہو‘ اور ’کچا سا خواب‘ شامل ہیں۔
وہ مشہور مزاحیہ سیریل ’بلبلے‘ میں بھی کئی اقساط میں مختلف کردار ادا کرچکے ہیں، جو بہت پسند کیے گئے۔





















