وینزویلا میں امریکی حملے میں گرفتار وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کو طیارے میں نیویارک پہنچا دیا گیا۔
اسٹورٹ ائیرپورٹ اورآس پاس سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیےگئے ہیں،صدرمادوروکوامریکی ایف آئی اے کے اہلکار اپنے ساتھ لائے ہیں،وینزویلا کے صدر کو ہیلی کاپٹرمیں مین ہٹن پہنچایا گیا، انہیں بروکلین حراستی مرکزمیں رکھا گیا۔
نکولس مادورو کو نیویارک کی عدالت میں پیش کیا جائے گا،ان پر منشیات اور دہشت گردی کے الزامات کے تحت مقدمہ چلے گا۔
یہ بھی پڑھیں؛ ہماری اگلی کارروائی پہلی سے بڑی ہوگی، وینزویلا کی نائب صدر جانتی ہیں، صدرٹرمپ
دوسری جانب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نےنیویارک پوسٹ سےگفتگومیں کہا ڈیلسی روڈ ریگز ہماری بات مانیں تو وینز ویلا میں فوج بھیجنےکی ضرورت نہیں،ہماری اگلی کارروائی پہلی سےبڑی ہوگی،وینزویلا کی نائب صدر جانتی ہیں۔
امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو کاکہنا ہےکہ ہمارا اگلا قدم وینزویلا کے نائب صدر اور دیگر حکام کے ایکشن اور فیصلوں پر منحصر ہوگا،وینزویلا کے حکام کے پاس اپنی قوم کیلئے منفرد اور تاریخی موقع ہے،ہمیں امید ہے وینزویلا کے حکام اس موقع سےفائدہ اٹھائیں گے۔
غیر ملکی میڈیا کےمطابق وینزویلا میں امریکی کارروائی کےدوران 40 افراد ہلاک ہوئے،بمباری سے دفاعی تنصیبات سمیت ایک تین منزلہ رہائشی عمارت بھی تباہ ہوئی،مرنے والوں فوجی اہلکار اور اسی برس کی خاتون سمیت عام شہری بھی شامل ہیں۔






















