امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نےکہا ہماری اگلی کارروائی پہلی سےبڑی ہوگی،وینزویلا کی نائب صدر جانتی ہیں
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نےنیویارک پوسٹ سےگفتگومیں کہا ڈیلسی روڈ ریگز ہماری بات مانیں تو وینز ویلا میں فوج بھیجنےکی ضرورت نہیں،ہماری اگلی کارروائی پہلی سےبڑی ہوگی،وینزویلا کی نائب صدر جانتی ہیں،ہم کیوبا کےخلاف فوجی کارروائی کا ارادہ نہیں رکھتے،کیوبا کی حکومت اتنی کمروز ہے وہ خود ہی گر جائےگی،کیوبا کے ساتھ تعلقات میں تناؤ پیدا ہو سکتا ہے۔
دوسری جانب امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو کاکہنا ہےکہ ہمارا اگلا قدم وینزویلا کے نائب صدر اور دیگر حکام کے ایکشن اور فیصلوں پر منحصر ہوگا،وینزویلا کے حکام کے پاس اپنی قوم کیلئے منفرد اور تاریخی موقع ہے،ہمیں امید ہے وینزویلا کے حکام اس موقع سےفائدہ اٹھائیں گے۔






















