تھائی لینڈ میں ایک تعمیراتی کرین مسافر ٹرین پر گرنے سے 22 افراد ہلاک ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبہ ناکھون رتچاسیما کے ضلع سکھیو میں ایک ہیوی کرین اچانک پاس سے گزرنے والی ٹرین پرگرگئی،جس کے باعث ٹرین پٹڑی سے اترگئی،حادثے کے بعد ٹرین کی کئی بوگیوں میں آگ بھڑک اٹھی،جس سے جانی و مالی نقصان ہوا۔
حکام کےمطابق متعدد افرادملبےمیں پھنسے ہوئے ہیں،جنہیں نکالنے کےلیےریسکیو آپریشن جاری ہے۔ریسکیو ٹیمیں اور امدادی ادارے موقع پر موجود ہیں جبکہ زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے،حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔





















