امریکی صدر نے وینزویلا پر حملے کے بعد اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی کارروائی کبھی کسی نے نہیں دیکھی ، دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا نے ایسا حملہ نہیں دیکھا، ہم نے ایران کی جوہری تنصیات کو بھی نشانہ بنایا ، آپریشن ہیمر کے ذریعے کی جوہری صلاحیت ختم کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کا کہناتھا کہ وینزویلا کے صدر مادورو کو اہلیہ کے ساتھ رات کے اندھیرے میں گرفتار کیا گیا، مادورو اور ان کی اہلیہ دونوں کو امریکی انصاف کا سامنا کرنا پڑے گا، صدر مادور بہت ظالم تھے ،لوگوں کو گرفتار اور قتل کیا، آپریشن امریکی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر کیا ، وینزویلا کے انتظامی معاملات امریکا دیکھے گا، وینزویلا کے انتظامی معاملات امریکا چلائے گا۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہناتھا کہ دہائیوں سے وینزویلا کے لوگ مشکلات سے دوچار تھے، وینزویلا نے اپنی صلاحیتوں کے مقابلے محدود مقدار میں تیل برآمد کیا، صدر پر کرمنلز چارجز لگائیں گے، صدر مادورو کو گرفتار کرکے انصاف کٹہرے میں لایا گیا، مادورو مجرمانہ نیٹ ورک کا ذمہ دار تھا جو امریکا کو منشیات برآمد کرتا تھا، وینزویلا پر ایک اور حملے کیلئے تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکی تیل کی کمپنیاں اب وینزویلا جائیں گی، وینزویلا کے لوگوں کیلئے جو بہترہوگا کریں گے، واشنگٹن ڈی سی آٹھ ماہ سے محفوظ ہے، میں نیشنل گارڈ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، مادورو اب امریکا کیلئے کبھی خطرہ نہیں بنے گا، کراکس میں کامیاب آپریشن امریکا کو دھمکیاں دینے والوں کیلئے پیغام ہے، اپنی سرحدوں کو محفوظ بنائیں گے اور منشیات کے کارٹلز کو تباہ کریں گے۔






















