امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نےوینزویلا پر حملے کی تصدیق کر دی۔
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا پرحملےکی تصدیق کی ہے،انہوں نےکہا کہ وینز ویلا کےصدر اورانکی اہلیہ کو حراست میں لے کر ملک سےباہر منتقل کردیاگیا ہے،وینزویلا اوراس کی قیادت پر کامیاب حملے کئے ہیں۔
صدرٹرمپ نے مزید کہا یہ آپریشن امریکی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے انجام دیا گیا، مزید تفصیلات امریکی وقت کے مطابق صبح 11 بجے پریس کانفرنس میں فراہم کی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں؛ وینزویلا کی ملک میں حملوں کی تصدیق، امریکا ذمے دار قرار،ایمرجنسی نافذ
وینزویلا کے وزیردفاع نےامریکا کےخلاف مزاحمت کا اعلان کردیا
وینزویلا کےوزیردفاع نےامریکا کےخلاف مزاحمت کا اعلان کردیا،انہوں نےکہاوینزویلا غیر ملکی افواج کی موجودگی کی مزاحمت کرے گا،امریکی حملے میں شہری علاقوں کو نشانہ بنایا گیا،ہلاک اور زخمی ہونے والوں کے بارے میں معلومات اکٹھی کررہے ہیں۔
وینزویلا کے نائب صدر ڈیلسے روڈریگز نےکہا ہےکہ صدر مادورو کی موجودگی کا علم نہیں،امریکا کو صدر مادورو کے زندہ ہونے کی یقین دہانی کرانی ہوگی۔نائب صدر ڈیلسے روڈریگز نےکہا کہ امریکی حملوں کے بعد حکومت صدر نکولس مادورو کے موجودہ ٹھکانے سے لاعلم ہے، ڈونلڈ ٹرمپ سے صدر مادورو کے زندہ ہونے کا ثبوت مانگتےہیں، سکیورٹی فورسز کوعوام کے دفاع کے لیے میدان میں اتارنے کی ہدایت کی ہے۔
امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو کی سینیٹر مائیک لی سے ٹیلیفونک گفتگو
امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نےسینیٹرمائیک لی سےٹیلیفونک گفتگو میں کہا نکولس مادورو کو امریکی اہلکاروں نےگرفتارکرلیا ہے،وینزویلا کےصدر کو امریکا میں فوجداری مقدمات کا سامنا کرنا ہوگا، فوجی کارروائی عدالتی وارنٹ پر عملدرآمد کرانے کیلئے کی گئی،یہ کارروائی آرٹیکل 2 کے صدارتی اختیارات کے دائرے میں آتی ہے
وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کویوایس ڈیلٹا فورس نےحراست میں لیا
امریکی میڈیا کےمطابق وینزویلا کےصدرنکولس مادورو کویوایس ڈیلٹا فورس نےحراست میں لیا،امریکی عدالت نے 2020 میں مادورو پرمنشیات کےکیس میں فردجرم عائد کی تھی،2019 میں داعش کے سربراہ البغدادی کے خلاف آپریشن بھی ڈیلٹا فورس نے کیا تھا۔
اس سےقبل وینزویلا کے دارالحکومت کاراکاس سمیت مختلف شہروں میں امریکا کی جانب سےحملے کیے گئےتھے،وینزویلا کی حکومت نے حملوں کی تصدیق کرتےہوئےکہا کہ یہ حملےدارالحکومت کاراکس،میرانڈا، آراگوا اور لاگویرا ریاستوں میں ہوئے،امریکی حملوں کا مقصد وینزویلا کے تیل اورمعدنیات پر قبضہ کرنا ہے،امریکا ہمارے وسائل حاصل کرنےمیں کامیاب نہیں ہوگا،امریکا کی فوجی جارحیت کو مسترد کرتے ہیں،ملک میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔






















