ترجمان پاکستان ایوی ایشن اتھارٹی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ آپریشن وجوہات کی بنیاد پر فلائٹ آپریشنز میں معمولی آپریشنل ایڈجسٹمنٹ کی گئی تھی تاہم اب پروازوں کو بحال کر دیا گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان پی اے اے کا کہناتھا کہ ایئرپورٹ پر تمام پروازیں اب معمول کے مطابق آپریٹ ہو رہی ہیں، مسافر اپنی پروازوں کے بارے میں معلومات کیلئے متعلقہ ایئرلائن سے رابطہ کریں۔
یاد رہے کہ شام ساڑھے چھ بجے اسلام آباد ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بند کردیا گیا تھا جو کہ تقریبا 8 بجے واپس بحال کیا گیاہے ۔
تمام پروازوں کو لینڈنگ اور ٹیک آف سے روک دیا گیاتھا، کچھ پروازیں ٹیک آف کیلئے تیار تھیں اور انہوں نے یہاں سے مدینہ جانا تھا جبکہ مسافروں کی بورڈنگ بھی ہو چکی تھی لیکن ان کو بھی روک دیا گیاتھا ۔





















