پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان جاری میچ میں انتہائی حیران کن واقعہ پیش آیا ہے جس دوران سلمان آغا کو کریز سے باہر کھڑے ہو کر گیند باولر کو پکڑا مہنگا پڑ گیا اور باولر نے آوٹ کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق 39 واں اوور جاری تھا جو کہ مہدی حسن میراز کروا رہے تھے، بیٹنگ ہینڈ پر محمد رضوان موجود تھے جبکہ باولنگ اینڈ پر سلمان آغا کھڑے تھے، مہدی حسن میراز نے اوور کی چوتھی گیند کروائی جسے محمد رضوان نے روکا اور گیند سیدھی دوسری جانب موجود سلمان آغا کے پاوں کےنیچے آن رکی، سلمان آغا گیند پکڑانے کیلئے جھکے اور اس دوران مہدی حسن نے میراز نے جلدی سے گیند اٹھا کر سیدھی وکٹوں پر دے ماری، اس دوران سلمان آغا کریز سے باہر موجود تھے ، باولر نے ایمپائر سے آوٹ کی اپیل کی تو ایمپائر بھی کمشکش کا شکار ہو گئے ، انہوں نے فیصلہ تھرڈ ایمپائر پر چھوڑ دیا تاہم تھرڈ ایمپائر نے انہیں آوٹ قرار دیا یوں سلمان آغا 62 گیندوں پر 64 رنز بنا کر پولین لوٹ گئے ۔





















