امریکی صدر کی دھمکی کے بعد اقوامِ متحدہ میں ایرانی مندوب نے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو خط میں پر امن اجتماع کے حقوق کے احترام کا مطالبہ کیا۔
اقوام متحدہ نےمظاہرین کی ہلاکت پرتشویش کا اظہارکردیا، انسانی حقوق کونسل کی خصوصی نمائندہ مائی ساتو نے پر امن اجتماع کے حقوق کے احترام کا مطالبہ کیا،اقوام متحدہ میں ایرانی مندوب امیر سعید ایروانی نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کو خط لکھ کر امریکی صدر کے بیان پر شدید احتجاج کیا،انہوں نے صدر ٹرمپ کے بیان کو ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت قرار دیا۔
گزشتہ روز امریکی صدر نےدھمکی دی تھی کہ ایران نے مظاہرین کےخلاف طاقت کا استعمال ترک نہ کیا تو امریکا مداخلت پر مجبور ہوگا،ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کو خطے میں افراتفری پھیلانے کی کوشش قرار دیا تھا۔
ایران میں جاری مظاہروں میں مزید دو افراد جاں بحق،تعداد آٹھ ہوگئی،سترہ زخمی ہیں،ایران کے شہریوں کاکہنا ہے کہ پرامن احتجاج ہونا چاہیے لیکن ایرانی قوم صدر ٹرمپ کی دھمکیوں سے نہیں ڈرے گی۔






















