مشیر وزیراعظم رانا ثناء اللہ نے کہاہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے کئی بار مذاکرات کی پیشکش کی، وزیراعظم کی مذاکرات کی پیشکش میں نوازشریف اور اسٹیبلشمنٹ آن بورڈ ہیں، اسٹیبلشمنٹ خود بات نہیں کرسکتی۔
راثنااللہ نے سماء نیوز کے پروگرام میرے سوال میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آرنے کہا ہے سیاسی جماعتیں مذاکرات کریں اعتراض نہیں،خوشی ہو گی، 5بڑے فیصلہ کر لیں تب ہی بات آگے بڑھ سکتی ہے، 5بڑوں میں نوازشریف،شہبازشریف،آصف زرداری اوربانی پی ٹی آئی شامل ہیں، پانچویں فریق کا نام لینا ضروری نہیں،سب کو پتہ ہے، نوازشریف،شہبازشریف،آصف زرداری اور بانی پی ٹی آئی کا متفق ہونا لازم ہے، بانی پی ٹی آئی مذاکرات کیلئے تیار نہیں۔






















