یوٹیوبر رجب بٹ اور وکلاء میں مذاکرات سے پہلے نیاتنازع شروع ہو گیا، سندھ بار کونسل میں رجب بٹ کے وکیل اور دیگر وکلاء نے درخواستیں جمع کرادیں۔
بیرسٹر میاں علی اشفاق نے ریاض سولنگی اور عبد الفتاح چانڈیو کے خلاف درخواست جمع کرائی جبکہ سٹی کورٹ میں سائلین پر حملوں کےخلاف پندرہ وکلانےبھی سندھ بار کونسل میں درخواست جمع کرادی ۔ جس میں کہاگیا ہے کہ سٹی کورٹ میں سائلین کے ساتھ مار پیٹ سے وکلاء کی ساکھ متاثر ہورہی ہے ۔ وکلا کاکہناتھا کہ سندھ بار کونسل کی خاموشی سے ادارے کو نقصان ہورہا ہے ۔
درخواست میں مزید کہاگیا کہ عدالتی نظام اور بار کی عزت کی بحالی انتہائی ضروری ہے ، سٹی کورٹ میں 29 دسمبر کو ہونےوالےواقعہ کی تحقیقات کرائی جائے ۔ میاں علی اشفاق کاکہناتھا کہ رجب بٹ پر تشدد کیا گیا جو انصاف کے تقاضوں کیخلاف ہے ۔ ریاض سولنگی ، عبدالفتاح چانڈیو اور دیگر وکلا نے قانون اور بار کی روایت کیخلاف کام کیا ۔ ان کےخلاف کارروائی کی جائے۔






















