گلگت بلتستان کے لیے 14 رکنی نگران کابینہ کی منظوری دے دی گئی ہے۔ وزیراعظم نے بطور چیئرمین گلگت بلتستان کونسل نگران کابینہ کی منظوری دی، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نگران وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی مشاورت سے نگران کابینہ کے ارکان کا تقرر عمل میں لایا گیا ہے۔ نگران کابینہ میں ساجد علی بیگ، انجینئر الطاف حسین اور غلام عباس شامل ہیں۔
اس کے علاوہ کرنل (ر) ابرار اسماعیل، مہرداد شرافت دین، مولانا سرمد شاہ، راجہ شہباز خان اور ممتاز حسین بھی نگران کابینہ کا حصہ ہوں گے۔
نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر نیاز علی، سید عادل شاہ، بہادر علی، سعیدہ فاطمہ اور عبدالحکیم کو بھی گلگت بلتستان کی نگران کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔






















