ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں آج پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
جیولرز کے مطابق فی تولہ سونا 5 ہزار 700 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 60 ہزار 262 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 4 ہزار 887 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد 10 گرام سونا 3 لاکھ 94 ہزار 600 روپے میں فروخت ہونے لگا۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث یہ نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 57 ڈالر بڑھ کر 4379 ڈالر کا ہوگیا۔



















