پاکستان اسٹاک ایکس چینج (پی ایس ایکس) میں نئے سال کے دوسرے روز بھی نمایاں تیزی کا رجحان برقرار ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکس چینج پہلی بار 179000 پوائنٹس کا سنگ میل عبور کرگئی۔ ہنڈریڈ انڈیکس نےتاریخ کی بلند ترین سطح کو چھولیا۔
ہنڈریڈ انڈیکس 2661 پوائنٹس بڑھکر پہلی بار 177000 ، 178000 اور 179000پوائنٹس کے سنگ میل عبور کر گئی۔ ہنڈریڈ انڈیکس 179016 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکس چینج پہلی بار پونے دولاکھ پوائنٹس کا سنگ میل عبور کرگئی۔ ہنڈریڈ انڈیکس 750 پوائنٹس بڑھکرایک لاکھ 75 ہزار 230 پوائنٹس پر پہنچ گیا تھا۔
ماہرین کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں یہ بلند سطح نئے سال کے آغاز پر سرمایہ کاروں کے اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔



















