غفلت اور لاپرواہی برتنے پر اسلام آباد پولیس کے165 اہلکاروں کوسزا سنا دی گئی۔ ایس ایس پی آپریشن نے غفلت اور لاپرواہی برتنے پر تمام اہلکاروں کی ایک سال سروس ضبط کر لی۔
وی وی آئی پی روٹ ڈیوٹی سے غائب ہونے پر 12 اہلکاروں کو سزائیں سنائیں گئیں، آزاد کشمیر ڈیوٹی سے غائب ہونے پر 36 اہلکاروں کو سزا سنائی گئی۔ سہہ ملکی سیریز میں غفلت پر 32 اہلکاروں کو سزا دی گئی۔
پریس کلب احتجاج کے دوران غائب ہونے پر 21 اہلکاروں کو سزائیں، بین الپارلیمانی کانفرنس کے دوران 64 اہلکار ڈیوٹی سے غائب رہے۔ ایس ایس پی آپریشن نے سزاؤں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔



















