پیٹرول سستا ہونے پر پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا گیا۔
وفاقی حکومت کی جانب سےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی گئی ہے،جس کے بعد محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب نے بین الاضلاعی کرایوں میں ساٹھ روپے سے ایک سو اسی روپے تک کمی کردی ہے۔
لاہور سے اسلام آباد کا کرایہ 1910 سےکم کرکے1850 روپے مقرر کیا گیا،مری 2370 روپےسے کم کرکے 2290 روپےکردیا گیا، پشاور2610 روپےسے کم کرکے2530، مانسہرہ 2500 سے کم کرکے 2420 روپے کردیا ہے،ایبٹ آباد 2310 سے کم کرکے 2240 روپے ہونگے،
سیکرٹری آرٹی اےرانا محسن کا کہنا ہےکہ فیصل آباد 1010سےکم کرکے980روپےکردیا گیا ہے،صادق آباد 2510 سے2430 روپے،ملتان1700سےکم کرکے 1650 روپےمقررکیا گیا ہے،جبکہ کراچی 5800 سے 5620 روپےکردیا گیا ہے،سکھر3510 روپے سے کم کرکے 3400 روپے کردیا ہے۔



















