جڑانوالہ میں سال 2026 کا پہلا مقدمہ تھانہ سٹی میں درج کرلیا گیا۔
ایس ایچ او جڑانوالہ عاطف کھچی نے بروقت کارروائی کرکےمشکوک شخص کوگرفتارکرلیا،پولیس نےملزم کو گرفتار کرکےقبضے سے 20 لیٹر شراب برآمد کرلی۔
اے ایس آئی امجد علی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا، شراب فروش عبداللہ کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ میں 2026 کی پہلی درخواست دائرکردی گئی،درخواست وکلاء کی نجی تنظیم نے دائر کی،پنجاب کےتمام سرکاری اسپتالوں میں ادویات کی مفت اوربلا تعطل فراہمی کے لیے درخواست دائرکی گئی ہے۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہےکہ سرکاری اسپتالوں میں جان بچانے والی سمیت دیگر ادویات نہ ہونے کی شکایات سامنے آئی ہیں، سرکاری اسپتالوں میں ادویات کی قلت آئین کے آرٹیکل 9 اور 25 کی خلاف ورزی ہے۔






















