سال 2025 پاکستان کی کرنسی کے لیے نسبتاً استحکام کا سال رہا، جہاں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں صرف معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔
دستیاب ڈیٹا کے مطابق ایک سال کے دوران انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں محض 1 روپے 59 پیسے اضافہ ہوا۔
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر سال کے آغاز پر 278 روپے 53 پیسے پر تھا جو سال کے اختتام پر بڑھ کر 280 روپے 12 پیسے تک پہنچا۔
اسی طرح اوپن مارکیٹ میں بھی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ دیکھا گیا، جہاں ایک سال میں ڈالر 1 روپے 56 پیسے مہنگا ہوا۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 279 روپے 59 پیسے سے بڑھ کر 281 روپے 15 پیسے تک پہنچ گئی۔
معاشی ماہرین کے مطابق سال 2025 کے دوران زرِ مبادلہ کی منڈی میں یہ محدود اتار چڑھاؤ روپے کے استحکام اور مالی نظم و ضبط کی عکاسی کرتا ہے۔



















