پنجاب حکومت نے مشروط بسنت سے قبل پتنگ سازی اور پتنگ بازی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کر لیاہے ۔
ذرائع کے مطابق سیکرٹری داخلہ نے مخصوص دنوں کےعلاوہ پتنگ بازی ہونے پر نوٹس لے لیا ، سیکرٹری داخلہ نے آئی جی پنجاب اور سی سی پی او لاہور کو پتنگ بازی کے مکمل تدارک کی ہدایات جاری کردیں ۔
سیکرٹری داخلہ نے نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ مخصوص دنوں کےعلاوہ پتنگ بازی کیسےہورہی ہے؟پنجاب بھرمیں پتنگ بازی پر پابندی برقرار ہے،عملدرآمدہرصورت یقینی بنایاجائے، حکومت پنجاب کی جانب سے7،6اور8فروری کومشروط طورپرپتنگ بازی کی اجازت دی ہے۔
محکمہ داخلہ کے مطابق مقررہ دنوں کے علاوہ کسی بھی مقام پر پتنگ اڑانے یا فروخت کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ محکمہ داخلہ نے پتنگ بازی پر پابندی پر سختی سے عملدرآمد کے لیے مراسلے جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
خلاف ورزی پر قانون کےمطابق سخت کارروائی کی جائے، ضلعی انتظامیہ کو غیر رجسڑڈ پتنگ فروشوں اور ڈور بنانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے ۔






















