لاہور میں بسنت کی تیاری زور و شور سے جاری ہے، ’ای بز ‘پورٹل پر رجسٹریشن کے لیے 158 درخواستیں موصول ہوئیں۔
ای بز پورٹل پر پتنگ مینوفیکچررز، سیلرز، ٹریڈرز اور ایسوسی ایشن کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ لاہور کو ای بز پورٹل پر مجموعی طور پر ایک سو اٹھاون درخواستیں موصول ہوئیں،کائیٹ فلائننگ مینوفیکچررز کی جانب سے اب تک 47 درخواستیں موصول ہوئیں جس میں سے ایک کی ویریفکیشن مکمل،46 کی فیلڈ ویریفکیشن کا عمل جاری ہے۔
رپورٹ کے مطابق کائیٹ سیلرز کی رجسٹریشن کے لیے 86 درخواستیں موصول ہوئیں، نو کائیٹ سیلرز کی فیلڈ ویریفکیشن مکمل، ستتر کی جاری ہے۔ کائیٹ فلائنگ ٹریڈرز کی رجسٹریشن کے لیے تاحال بائیس درخواستیں موصول ہوئیں جبکہ کائیٹ فلائنگ ایسوسی ایشن کی رجسٹریشن کے لیے تین درخواستیں موصول ہوئیں۔






















