سونا اور چاندی کو ریورس گیئر لگ گیا،قیمت میں آج مزید کمی دیکھی گئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمزاینڈجیولری ایسوسی ایشن کےمطابق عالمی ومقامی گولڈ مارکیٹس میں سونا اور چاندی مسلسل تیسرے روزکمی دیکھنےمیں آئی ہے،مقامی مارکیٹ میں 2500 روپے کی کمی سے 24 کیرٹ فی تولہ سونا 456962 روپے پرآگیا ہے،اس کےعلاوہ دس گرام سونے کے بھائو 2143 روپے کم ہوکر 391771 روپے ہوگئے
جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 212 روپےکم ہوکر 7718 روپے پرآگئی،دوسری جانب عالمی منڈی میں 25 ڈالرسستا ہوکرفی اونس سونا 4346 ڈالر پر آ گیا۔



















