لاہور ہائیکورٹ نے سال بھر میں ایک لاکھ 73 ہزار سے زائد مقدمات کے فیصلے کیے،سال دو ہزار پچیس کی عدالتی کارکردگی جاری کردی گئی۔
ترجمان لاہور ہائیکورٹ کےمطابق ایک سال میں لاہورہائیکورٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ مقدمات کے فیصلےکیےگئے،سال 2025 کے دوران لاہورہائیکورٹ میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 45 ہزار 748 نئے مقدمات دائرہوئے۔
لاہور ہائیکورٹ پرنسپل سیٹ پر 92 ہزار 505 مقدمات کےفیصلے ہوئے,ملتان بینچ پر 44 ہزار 145،بہاولپور بینچ پر 18 ہزار 415 اور راولپنڈی بینچ پر 17 ہزار 948 مقدمات کے فیصلے ہوئے۔
لاہورہائیکورٹ میں 6 ہزار ٹیکس مقدمات کے بھی فیصلے کئےگئے,چیف جسٹس عالیہ نیلم نےشاندار عدالتی کارکردگی کو سراہتےہوئےکہاکہ عدالتی نظام میں شفافیت اور بروقت انصاف کی فراہمی کی اولین ترجیح ہے،آٹو میشن اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال سے مقدمات کے فیصلوں کی رفتار میں اضافہ ہوا ہے



















