بنگلادیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کی نماز جنازہ اداکردی گئی۔
بیت المکرم مسجد کے امام مفتی عبد المالک نے نماز جنازہ پڑھائی،مانک میا ایوینیومیں ہونیوالےجنازے میں بنگلا دیش کےصدرشہاب الدین اور چیف ایڈوائزرمحمد یونس سمیت دیگربنگلادیشی رہنماؤں،سفارتکاروں اوربین الاقوامی مہمانوں نےشرکت کی،پاکستان کی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے شرکت کی۔
خالدہ ضیا کےفرزند اوربی این پی کے چیئرمین طارق رحمان نےشرکا کا شکریہ ادا کیا،جسدخاکی کو سابق صدرضیا الرحمان کے پہلو میں سپردخاک کیاجائےگا،تدفین میں اہل خانہ سمیت مخصوص افراد ہی شریک ہونگے،جنازے میں بنگلا دیش بھرسےہزاروں افراد آئےہوئےتھے،بنگلہ دیشی حکومت نےعام تعطیل اور قومی سوگ کا اعلان کیا تھا۔





















