پی سی بی نےملتان سلطانز کی مینجمنٹ کیلئےمختلف سابق کرکٹرز عبدالرزاق،مشتاق احمد اور توفیق عمر کےپرغور شروع کردیا،چیئرمین پی سی بی کی منظوری کے بعد مینجمنٹ فائنل کی جائے گی۔
ذرائع کےمطابق انتظامی امور کیلئے سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کا نام بھی سامنے آگیا،چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی حتمی منظوری سے ملتان سلطانز مینجمنٹ فائنل ہوگی،سابق لیگ سپنر مشتاق احمد ملتان سلطانز کے ساتھ بطور اسپن کنسلٹنٹ بھی کام کرچکے ہیں۔
پی ایس ایل 11 میں ملتان سلطانز کے تمام معاملات پی سی بی دیکھے گا،پی ایس ایل 11 کے بعد پی سی بی ملتان سلطانز کے نئے مالک کو فائنل کریگا،علی ترین نےپی ایس ایل رینیول لیٹرنہ ملنے پرملتان سلطانز کو خیر باد کہہ دیا تھا۔





















