پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت650 روپے کمی سے 2 لاکھ 15 ہزار 850 روپے ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق ملک میں چوبیس قیراط سونا 650 روپے فی تولہ سستا ہونے کے بعد دو لاکھ 16 ہزار 500 روپے سے کم ہو کر 2 لاکھ 15 ہزار 850 روپے ہوگیا۔
آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں 24 قیراط 10 گرام سونا 557 روپے کی کمی کے بعد ایک لاکھ 85 ہزار 614 روپے سے ایک لاکھ 85 ہزار 57 روپے کا ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق 22 قیراط 10 گرام سونے کے نرخ 511 روپے کی کمی کے بعد ایک 70 ہزار 146 روپے سے ایک لاکھ 69 ہزار 635 روپے کا ہوگیا۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں چاندی کے نرخ فی تولہ 2550 اور دس گرام 2186.21 روپے پر برقرار ہیں۔
رپورٹ کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کے فی اونس نرخ 6 ڈالر کمی کے بعد 2022 ڈالر 2016 ڈالر پر آگئے۔