نیوزی لینڈ میں 2026 کا آغاز ہوگیا،آکلینڈ شہرمیں نئے سال کی آمد پرشاندار آتش بازی کا مظاہرہ کرکے نئے سال کو خوش آمدید کہا۔
آکلینڈ اسکائی ٹاور سے رنگ و نور کی برسات جاری ہے۔ نئےسال کو خوش آمدید کہنے کیلئے ہزاروں افراد آکلینڈ میں موجود ہیں،جہاں سب سے پہلے نئے سال کا آغاز ہوتاہے۔
New Zealand welcomes the 2026 New Year with fireworks https://t.co/mwc48euGkg
— Reuters (@Reuters) December 31, 2025
پھرآسٹریلیا کے سڈنی ہاربر پر رنگارنگ تقریب ہوگی،لندن میں آتش بازی کا سامان بگ بین پہنچادیاگیا،لندن آئی میں شاندار آتش بازی ہوگی،نیویارک میں روشنیوں سے منور شیشے کی گیند کو دیکھنے ہزاروں لوگوں کی آمد متوقع ہے،دبئی کے برج خلیفہ پر نئے سال کی آمد پر رنگ و نور کی برسات ہوگی۔
قطر،ہانگ کانگ اورتائیوان سمیت مختلف ممالک میں بھی نئےسال کو بھرپور طریقے سےاستقبال کیا جائے گا،سال نو کی آخری تقریب امریکی شہر نیویارک ٹائمز اسکوائر پر منعقد ہوگی،جہاں روشنیوں سے منور دیو قام گیند اونچائی سے گرائی جائے گی۔





















