وزیراعظم کے مشیر اور سینیٹر رانا ثناء اللہ نے سماء نیوز کے پروگرام ’’ ریڈ لائن‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ہم سے ہاتھ ملانا بھی گوارہ نہیں کرتے تھے، پلوامہ واقعے پر کمیٹی میں ہم سب بیٹھےتھے،بانی پی ٹی آئی نےآنا گوارہ نہیں کیا، بانی پی ٹی آئی اسٹریٹ موومنٹ میں دلچسپی رکھتےہیں،مذاکرات نہیں چاہتے۔
تفصیلات کے مطابق راناثنااللہ کا کہناتھا کہ جولوگ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئےجائیں گے انہیں اجازت نہیں ملنی، اپوزیشن لیڈرز سے متعلق میری اسپیکر سے بات ہوئی تھی، اسپیکر نے کہا تھا اپوزیشن لیڈرز کا معاملہ عدالت میں تھا، سنا ہے کوئی فیصلہ ہو گیا،فیصلے کی کاپی جیسے ہی اسپیکر کو ملے گی فیصلہ کر دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سب کچھ کرنا چاہتی ہے لیکن نہیں کر پا رہی، تحریک انصاف کے پاس صلاحیت نہیں، پی ٹی آئی تھوڑی بہت صلاحیت بروئے کار لائےگی تو سختی سے روکا جائےگا، پی ٹی آئی اسٹریٹ موومنٹ کی پوری کوشش کر رہی ہے، سہیل آفریدی کو اسلام آباد تک کوئی نہیں پہنچنے دے گا۔
ان کا کہناتھا کہ شاید وزیراعلیٰ کے پی کا پشاور سے چلنا ہی مشکل ہوجائے، حکومت اور ایجنسیز غافل نہیں بیٹھیں، حکومت کاہوم ورک مکمل ہے،پی ٹی آئی اپنا ہوم ورک کر رہی ہے، پی ٹی آئی کا جیسا ایکشن ہو گا،ری ایکشن اس کے مطابق ہو گا، سیاست ٹیبل پر بیٹھ کر ہوتی ہے،احتجاج سیاست نہیں ہوتی۔



















