نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس ہوا جس دوران کمیٹی نے پی آئی اے کی 135 ارب روپے کی بولی کی توثیق کردی ۔
سیکرٹری وزارتِ نجکاری نے پی آئی اے کی نجکاری کے حوالے سے آئندہ کے لائحہ عمل پر بریفنگ دی۔ کابینہ کمیٹی برائے نجکاری نے عارف حبیب کنسورشیم کی جانب سے پی آئی اے کے 75 فیصد حصص کے لئے دی گئی 135 ارب روپے کی بولی کی توثیق کر دی ۔ بولی کی منظوری کا معاملہ وفاقی کابینہ کو بھجوانے کی سفارش بھی کر دی گئی ۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ نجکاری کے عمل کو بروقت اور شفاف انداز میں مکمل کیا جائے، امید ہے اس اقدام سے قومی ایئرلائن ایک بار پھر اپنے سنہری دور کی طرف لوٹ سکے گی۔






















