بسنت کی اجازت کیلئے جاری ڈپٹی کمشنر لاہور کا نوٹیفکیشن لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔
لاہورہائیکورٹ میں متفرق درخواست ایڈوکیٹ اظہرصدیق نےدائرکی،درخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ پتنگ کی ڈورپھرنےکےواقعات سےماضی میں قیمتی جانوں کانقصان ہوچکا،ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے چھ،سات اورآٹھ فروری کوبسنت کی اجازت کا نوٹیفکیشن جاری کیاگیا۔
درخواست میں کہاگیاکہ گزشتہ چنددنوں میں پتنگ کی ڈور پھرنے سے ایک بچی اورنوجوان شدید زخمی ہوئے،عدالت سےاستدعا ہےکہ عدالت مرکزی درخواست کےحتمی فیصلے تک ڈپٹی کمشنر کا نوٹیفکیشن معطل کرے۔



















