لاہور میں محفوظ بسنت بحالی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
لاہورمیں بسنت بحال،ڈپٹی کمشنر لاہورسیدموسیٰ رضا نےبسنت 2026 کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ضلع لاہورکی حدود میں چھ ،سات اور آٹھ فروری 2026 کو بسنت منائی جائے گی,ڈی سی لاہور نےکاروباری حضرات کو 30 دسمبر سے قانونی طریقے سے کاروبار شروع کرنے کی اجازت بھی دے دی۔
ضلعی انتظامیہ،پولیس، کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشنز اور شہریوں کیلئے ایس اوپیزجاری کردئیے گئے، حکومت نے سخت شرائط اورحفاظتی اقدامات کےتحت پتنگ بازی کی مشروط اجازت دی،پتنگ اور ڈور مینوفیکچررز کی رجسٹریشن کیلئے "ای بز" ایپ اورآن لائن پورٹل فعال کردیا گیا۔
پتنگ بازی کاسامان فروخت کرنےکیلئےیکم سے 8 فروری2026کاوقت مقررکیا گیا ہے،چرخیاں بنانے اور بیچنے پر مکمل پابندی،ڈورصرف"پنا"کی شکل میں ہوگی،ہدایت دی گئی ہیں کہ نائیلون،پلاسٹک اوردھاتی تار کے استعمال پرزیروٹالرنس پالیسی اپنائی جائے۔
تمام مینوفیکچررز اورسیلرزاپنی ڈیجیٹل رجسٹریشن کاعمل مکمل کریں،موٹرسائیکل سواروں کیلئےبائیک پرحفاظتی تار لگوانا لازمی قرار دیا گیا،پتنگ اور گڈے کا سائز مقررہ حدسے تجاوز نہ کرے، خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی۔
ڈپٹی کمشنر سیدموسیٰ رضا کا کہناہےکہ پولیس اورضلعی افسران ممنوعہ ڈوربیچنےوالوں کےخلاف سخت کریک ڈاؤن کریں،بسنت لاہورکاثقافتی تہوارہے،اسےمحفوظ بناناہماری ذمہ داری ہے۔






















