دوہزار پچیس میں ٹینس میں خوب ہلچل رہی،سنسنی خیز مقابلوں اورحیران کن نتائج سے مداح خوب محظوظ ہوئے۔
رواں سال ٹینس کورٹ میں کیا ہوا؟ آئیے جانتے ہیں
سال کے پہلےگرینڈ سلیم " آسٹریلین اوپن "کا مینز تاج اٹلی کے یانک سنر کے سرسجا،ویمنز سنگلز کی ٹرافی امریکا کی میڈیسن کیز نے اٹھائی،آرینا سبالنکا ٹائٹل کے دفاع میں ناکام رہیں۔
کلےکورٹ پرفرنچ اوپن کا یادگارمعرکہ،الکارازاورسِنر کےدرمیان پانچ گھنٹے 29 منٹ کا اعصاب شکن مقابلہ ہوا،آخرکار اسپینش اسٹار نے تاریخ اپنے نام کرلی۔
خواتین کےسنگلز مقابلوں میں امریکا کی کوکو گاف کامیاب رہیں،سبالنکا کو پھر فائنل میں شکست ہوئی، ومبلڈن فائنل یانک سنر نےالکاراز سےبدلہ لیا، اطالوی اسٹار نے پہلی بارٹینس کی معتبر ترین ٹرافی جیتی، ویمنزفائنل میں پولینڈ کی ایگا شیانتک کو چھ صفر سے ہرا کر تاج اپنے نام کیا۔
سال کےآخری گرینڈ سلیم یوایس اوپن میں الکاراز نےسنرکا حساب سود سمیت چکادیا،کیرئیرکا چھٹا گرینڈ سلیم اپنےنام کیا،ویمنزایونٹ بیلا روس کی آرینا سبالنکا نےجیتا، اے ٹی پی فائنلزمیں یانک سنر نے کارلوس الکارازکو شکست دے کر ٹرافی اٹھائی،کارلوس الکاراز اور آریناسبالنکا نےسال کا اختتام نمبر ون پلیئر کے طور پر کیا۔





















