پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں آج پھر شاندار تیزی دیکھی جا رہی ہے، جس کے نتیجے میں انڈیکس نئی تاریخی سطح پر پہنچ گیا۔
اسٹاک مارکیٹ میں دوران کاروبار 2011 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی، ہنڈریڈ انڈیکس نے 174412 پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو چھولیا۔
بعد ازاں اسٹاک مارکیٹ 174000 پوائنٹس کی تاریخی حد سے نیچے آ گئی تاہم ہنڈریڈ انڈیکس 173000 پوائنٹس کی تاریخی سطح سے اوپر برقرار ہے۔ ہنڈریڈ انڈیکس کی 1040 پوائنٹس کے اضافے سے 173440 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں ہفتے کے آخری سیشن کے دوران بھی بھرپور خریداری کا رجحان دیکھا گیا اور بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس ایک نئے ریکارڈ سطح پر بند ہوا، جس کی وجہ جمعہ کو سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بہتری تھی۔
گزشتہ ہفتے بھی پورے کاروباری سیشن کے دوران مثبت رجحان غالب رہا، جس نے کے ایس ای 100 انڈیکس کو انٹرا ڈے کی بلند ترین سطح 172,582.95 پوائنٹس تک پہنچا دیا۔



















