پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے اپنی صحت سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے ان کی تردید کر دی ہے۔
شعیب اختر کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر ان کی صحت کے حوالے سے غلط معلومات پھیلائی جا رہی ہیں، جبکہ الحمدللہ وہ بالکل ٹھیک ہیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ جو ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے وہ تین سال پرانی ہے۔
سابق کرکٹر کے مطابق یہ ویڈیو اس وقت کی ہے جب انہوں نے میلبرن میں گھٹنے کی سرجری کروائی تھی۔ شعیب اختر نے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ افواہوں پر دھیان نہ دیں اور مستند ذرائع سے معلومات حاصل کریں۔





















