اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی قیادت میں ن لیگی رہنماؤں کا وفد گڑھی خدا بخش بھٹو میں منعقدہ محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی میں شرکت کرنے کے لیےسکھر پہنچا،جہاں وفد نے شہید بےنظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے سیاسی چیلنجز بشمول پی ٹی آئی کے ساتھ تعلقات اور پارلیمانی مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا۔
اسپیکرقومی اسمبلی ایازصادق رانا ثنا اللہ اورطارق فضل چوہدری کےہمراہ سکھر ایئرپورٹ پہنچے،جہاں انہوں نےمیڈیا سےگفتگو کرتے ہوئےکہا کہ دونوں جماعتوں کا ساتھ ملکرلمبی اننگ کھیلنے کا ارادہ ہے،پی ٹی آئی سے مذاکرات کے لیے انکے دفتر کے دروازے کھلے ہیں۔
ایک سوال کےجواب میں اسپیکرقومی اسمبلی ایازصادق نےکہاکہ بانی پی ٹی آئی کوجیل مینوئل کے مطابق سہولیات مل رہی ہیں اور جتنی سہولیات انہیں مل رہی ہیں تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی،وزیراعظم نےہربارکہا ہےمذاکرات کےلیےدروازےکھلےہیں۔
انہوں نےکہامحترمہ بینظیربھٹو اورپیپلزپارٹی کی جمہوریت کےلیےقربانیاں ہیں،پیپلزپارٹی سےرشتہ پرانا ہے، محترمہ کی خدمات پرانہیں خراج تحسین پیش کرنےآئےہیں،صدرزرداری اورچیئرمین بلاول بھٹو زرداری سےملاقات بھی کریں گے۔
رانا ثنا اللہ نےکہاکہ بانی پی ٹی آئی جیل میں بیٹھ کر انارکی پھیلا رہےہیں سیاسی جماعت کے ناطے ہمارا یقین ہےجمہوریت ڈائلاگ سےبڑھتی ہے،ڈیڈ لاک سے نہیں مگر پی ٹی آئی کے بانی کا رویہ شروع دن سے متنازعہ ہے۔



















