گلگت میں عدالت انسداد کرپشن نےبسین اسپتال کو ملنے والی سرکاری ادویات اور اکسیجن سلنڈر کرپشن کیس میں جرم ثابت ہونے پر محکمہ صحت کے تین ملازمین سمیت چارافراد کو عمر قید کی سزاسنادی۔
عدالت انسداد کرپشن نے کیس میں ٹھیکیدارکو نامزد نہ کرنے پرسابق ڈائریکٹرجنرل اینٹی کرپشن خورشید عالم کیخلاف انکوائری کا حکم دیدیا۔
عدالت نےسیکرٹری صحت کو حکم دیاکہ چوری کی ادویات خریدنے اور فروخت کرنے والے پی ایچ کیو اسپتال کےیوٹیلیٹی میڈیکل اسٹور کا ٹینڈرمنسوخ کیا جائے۔
عدالت نےسیکرٹری صحت کوبسین ہسپتال کی خریداری کمیٹی کےخلاف محکمانہ کارروائی کرنے کا بھی حکم دیااورکہا کہ محکمہ صحت میں نظام کوجدید ٹیکنالوجی کے ذریعےشفاف بنانے کے لیےاقدامات اٹھائے جائیں۔






















