محکمہ داخلہ پنجاب نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے 26 سے 28 دسمبر تک دورہ پنجاب کے دوران فول پروف سکیورٹی انتظامات کی ہدایت کر دی ۔
محکمہ داخلہ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے دورہ اور قیام کے دوران خصوصی سکیورٹی انتظامات کی ہدایت کر دی۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا دورہ کے دوران وزیراعلی خیبرپختونخواہ کےمختلف سرکاری وغیرسرکاری سرگرمیوں میں شرکت کریں گے۔وزیراعلیٰ کے پی پنجاب اسمبلی دورہ کے دوران اراکین صوبائی اسمبلی سے ملاقات کریں گے۔صحافیوں اورطلبہ سے ملاقات کریں گے،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کوٹ لکھپت جیل کا دورہ بھی کریں گے۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیلئے متعلقہ اداروں کو ہدایت جاری کی گئی ہیں۔



















