فیصل آباد سیشن کورٹ نے قتل کے دو مقدمات کے ملزمان کو سزائے موت اور عمر قید کی سزا سنا دی ۔
تھانہ ساہیالوانہ کے قتل کے مقدمہ میں ایڈیشنل اینڈ سیشن جج نے ملزم حسنین کو سزائے موت اور دس لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی ملزم نے پرانی رنجش پرجواد حسین نامی شہری کو فائرنگ کر کےقتل کر دیا تھا جبکہ ساندل بار کے مقدمہ میں عدالت نے ملزم محمد افضل عمرقید اور دو لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ملزم نے تلخ کلامی پر محمد علی نامی شہری کو سر میں اینٹ مار کر قتل کر دیا تھا۔






















