سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ، نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کےمطابق آج مقامی مارکیٹ میں 8500 روپے کے اضافے سے 24 کیرٹ فی تولہ سونا پہلی بار 470862 روپے کا ہوگیا ہے،اس کےعلاوہ 24 کیرٹ کے دس گرام سونے کے دام تاریخ میں پہلی بار 4 لاکھ سےتجاوزکرگئے،دس گرام سونے کے بھائو 7288 روپے بڑھکر 403688 روپے پر جا پہنچے۔
چاندی کی فی تولہ قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 7205 روپے کی ریکارڈ سطح پر برقرار ہے،دوسری جانب عالمی منڈی میں 85 ڈالر بڑھکر فی اونس سونے نے 4485 ڈالر کی ریکارڈ سطح کو چھو لیا۔



















