قومی ویمن کرکٹرسدرہ نواز شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔
لاہورمیں منعقدہ نکاح کی سادہ تقریب میں قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی،جبکہ شادی کی مرکزی تقریب آج منعقد کی جائے گی،شادی کی مرکزی تقریب نجی ہاوسنگ سوسائٹی کے فارم ہاوس میں ہوگی، سدرہ نواز کی شادی کاروباری شخصیت غیاث خان سے ہوئی۔
سدرہ نوازکی مہندی اورمایوں کی تقریبات میں قومی ویمن کرکٹرز نے بھی بھرپورشرکت کرکےخوشیوں کو دوبالا کیا،سوشل میڈیا پرمداحوں اور ساتھی کھلاڑیوں کی جانب سےجوڑے کے لیےنیک تمناؤں اور مبارکباد کے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔





















