انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) کی جانب سے ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان مارلن سیموئلز پر ایمریٹس کرکٹ بورڈ ( ای سی بی ) کے انسداد بدعنوانی کوڈ کی خلاف ورزی کا مرتکب پائے جانے کے بعد 6 سال کی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
سیموئلز کو آئی سی سی نے ای سی بی کوڈ کے تحت نامزد انسداد بدعنوانی عہدیدار کی حیثیت سے ستمبر 2021 میں کل چار الزامات میں چارج کیا تھا اور پھر اس سال اگست میں ان جرائم کا مجرم قرار دیا گیا تاہم، جمعرات کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے ان پرچھ سال کی پابندی کی توثیق کی گئی ہے ۔
آئی سی سی ایچ آر اینڈ انٹیگریٹی یونٹ کے سربراہ ایلکس مارشل نے جمعرات کو پابندی کا اعلان کیا۔
The former West Indies player with more than 300 international appearances has had his ban confirmed by the ICC.
— ICC (@ICC) November 23, 2023
Details 👇https://t.co/FCybKZNWxz
آئی سی سی کے مطابق مارلن سیموئلز پر 4 دفعات لگائی گئی ہیں ان پر عدم تعاون، تاخیری حربے، معلومات چھپانے اور تحفے چھپانے کاالزام ہے۔
یاد رہے کہ مارلن سیموئلز پر 2008 میں بھی 2 سال کی پابندی لگائی گئی تھی۔
مارشل نے کہا کہ سیموئلز نے تقریباً دو دہائیوں تک بین الاقوامی کرکٹ کھیلی، جس کے دوران انہوں نے انسداد بدعنوانی کے متعدد سیشنز میں حصہ لیا اور وہ بخوبی جانتے تھے کہ انسداد بدعنوانی کوڈز کے تحت ان کی ذمہ داریاں کیا ہیں۔
یاد رہے کہ سیموئلز نے 18 سال کے عرصے میں ویسٹ انڈیز کے لیے 300 سے زیادہ میچز کھیلے اور مجموعی طور پر 17 سنچریاں اسکور کیں جبکہ انہوں نے ون ڈے ٹیم کی قیادت بھی کی۔
انہوں نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 2012 اور 2016 دونوں ایڈیشن کے فائنل میں سب سے زیادہ اسکور کیا اور ٹائٹلز کے حصول میں اہم کردار ادا۔