اسپیشل جج سینٹرل نے ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے کے مقدمہ میں این سی سی اے کے تین افسران کی ضمانتیں منظورجبکہ ایک ملزم سلمان عزیز کی درخواست ضمانت خارج کردی۔
اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں ملزمان کی جانب سے ایڈووکیٹ فاوق باجوہ نےدلائل دئیےکہ ملزمان پر 90 لاکھ روپے رشوت کا الزام لگایا گیا، ریکوری چار کڑور روپے ہوئی،ملزمان اس کیس میں رشوت کے الزام میں ملوث نہیں،ملزمان پر جو مقدمہ درج کیا گیا وہ منتھلی لینے کا ہے لیکن کوئی متاثرہ شحص سامنے نہیں آیا،عدالت نے دلائل سننے کے بعد اسٹنٹ ڈائریکٹر مجتبی، انسپکٹرعلی رضا اورسب انسپکٹر یاسر گجر کی ضمانتیں منظور کرتے ہوئے ملزمان کو ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کر دی، عدالت نے ایک ملزم سلمان عزیز کی درخواست ضمانت خارج کر دی۔



















