پنجاب حکومت نے فلم انڈسٹری کے فروغ کیلئے فلم ڈویلپمنٹ اتھارٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا۔ مقامی اورغیرملکی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے خصوصی مراعات دی جائیں گی۔
پنجاب اسمبلی میں پنجاب فلم ڈویلپمنٹ اتھارٹی ایکٹ 2025 پیش کردیاگیا۔ فلم سازوں کو سہولیات، اجازت ناموں اور ون ونڈو آپریشن کی سہولت ملے گی۔ نئی فلم پالیسی سے قواعد و ضوابط اورلائسنسنگ کا جامع نظام متعارف ہوگا۔
فلم سٹوڈیوز، فلم سٹی اور پوسٹ پروڈکشن سہولیات کے قیام کی راہ ہموار ہوگی، نئے ٹیلنٹ کی تربیت کیلئے ٹریننگ پروگرامز شروع کئے جائیں گے۔ فلم انڈسٹری کیلئے فنڈنگ، گرانٹس اورسبسڈی کا نظام متعارف ہوگا۔
اتھارٹی فلم انڈسٹری سے متعلق شکایات اور مسائل کے حل کی مجاز ہوگی، بل 2 ماہ کیلئے متعلقہ کمیٹی کے حوالے کردیاگیا، کمیٹی کی منظوری کےبعد بل پنجاب اسمبلی سے منظور کرایا جائے گا۔






















