انڈر 19 ایشیا کپ جیتنے کی خوشی میں چئیرمین پی سی بی نے کھلاڑیوں کیلئے فی کس 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان کردیا۔
چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی انڈر 19 کھلاڑیوں سے ملاقات کی اندرونی کہانی سماء سامنے لے آیا،ذرائع کے مطابق محسن نقوی نے ہر کھلاڑی کے لئے 50 50 لاکھ روپے کا اعلان کردیا، کھلاڑیوں سے گفتگو میں کہا کہ آپ سب نے پاکستان کا نام فخر سے بلند کیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ سمیر منہاس آپ ہمارا فخر ہیں آپ نے بہترین کھیل پیش کیا، سمیر منہاس سے چیئرمین پی سی بی نے گفتگو میں ان کے لئے انفرادی اعلان بھی کیا۔ پی سی بی نے ایمرجنگ ایشیاکپ جیتنے پر بھی ہر کھلاڑی کیلئے50-50 لاکھ روپے کا اعلان کیا تھا۔





















